ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرداری، چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پہنچ گئے، سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملنے کے لیے پہنچ گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آصف زرداری  نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت سے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر  چودھری سالک، چودھری  شافع حسین، چودھری محمد سرور بھی شامل تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت سے 9 مئی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کی جب کہ تازہ ملکی سیاسی منظرنامہ   بھی زیر بحث آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں