ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین چیمپئن شپ:ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا اوپن ٹرائلز کااعلان

لاہور:ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی)نے آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں ہونیوالی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 12سے 16جولائی تک منعقد ہوگی جس میں پاکستان سے پانچ ایتھلیٹس حصہ لیں گے ،اے ایف پی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ٹرائلز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں 11جون کو ہوں گے، ٹرائلز میں مردوں کے 4ایونٹس اور خواتین کا ایک ایونٹ رکھا گیا ہے۔

خواتین کیلئے صرف چار سو میٹرز کی دوڑ میں ٹرائلز ہوں گے جبکہ مردوں کیلئے سو میٹر،دو سو میٹر،جویلین تھرو اور لانگ جمپ کے ایونٹس کے ٹرائلز ہوں گے ،ٹرائلز میں شرکت کیلئے عمر کی حدیا کسی کوالیفائنگ ٹائم کی قید نہیں رکھی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں