ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیش: ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، پرائمری اسکول بند کر دیئے گئے

بنگلہ دیش میں سخت گرمی کے باعث ملک بھر کے پرائمری اسکولوں کو 8 جون تک بند کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث، حکومت  پرائمری اسکولوں کو 8 جون تک بند کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اہلکار محمد عبدالکلام ملک نے کہا ہے کہ گرمی کی شدید لہر 12 جون تک جاری رہے گی۔

عبدالکلام ملک کے مطابق، جون میں بنگلہ دیش میں اوسط درجہ حرارت 31،9  کے لگ بھگ ہونا چاہیے لیکن اس وقت درجہ حرارت توقع سے 2 سے 8 درجے زیادہ بلند ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں