ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا : بس حادثے میں 10 فراد ہلاک ،20زخمی

سڈنی:آسٹریلیا کی ہنٹر  ویلی میں بس حادثے میں 10 افرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو سائوتھ ویلز میں مسافر شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ پر حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 58 سالہ بس ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں، اسے حراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کردی گئی۔

آسٹریلوی پولیس نے کہا کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم نے شادی کے موقع پر بس کو حادثہ پیش آنے پر مرنے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں