اسلام آباد: روسی تیل کے پاکستان پہنچنے کے بعد پیٹرولیم نرخوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق روس سے پاکستان پہنچنے والے تیل کے جہاز سے آف لوڈنگ کی جا رہی ہے اور رات گئے تک 6 ہزار بیرل تیل جہاز سے اتارا جا چکا ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس سے خریدے گئے تیل کی ادائیگی معاہدے کے تحت ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔ روسی تیل سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی اور ان میں 30 سے 40 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 45 ہزار ٹن تیل کی پہلی کھیپ PRL ریفائنری میں ریفائن ہو گی، جس میں پارکو بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔ آئندہ 2 ہفتوں میں روسی تیل مارکیٹ میں آ جائے گا۔ پاکستان اور روس کے درمیان ابتدائی طور پر ایک لاکھ بیرل تیل کا معاہدہ طے ہوا ہے، پہلی کھیپ کے نتائج کے بعد 7 لاکھ بیرل تیل پاکستان آئے گا۔
روسی تیل سے قیمتوں سے ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان ہے۔