یوکرین میں کاخوفکا بیراج اور ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ ٹوٹنے کے بعد زیرِ آب علاقے کی آبادی اودیسا کی طرف منتقل کی جا رہی ہے۔
گذشتہ ہفتے کاخوفکا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ ٹوٹنے کی وجہ سے پانی میں ڈوبی 45 سے زائد رہائشی عمارتوں سے شہریوں کو نکالا جا رہا ہے۔ اس وقت تک 2 ہزار 700 سے زائد افراد کو علاقے سے نکالا جا چکا ہے۔ شہریوں کے کچھ حصے کو بسوں کے ذریعے اور منظّم گروپوں کی شکل میں اودیسا لایا جا رہا اور کچھ حصے کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
ہر روز تقریباً 100 افراد اودیسا پہنچ رہے ہیں اور انہیں ہوسٹلوں اور ہوٹلوں میں پناہ دی جا رہی ہے۔ روزمرّہ ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پناہ گزینوں کی مادی امداد بھی کی جا رہی ہے۔