اسلام آباد: حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان جمعرات کو اسلام آباد میں مذاکرات کے دو دور ہوئے ، سات اہم نکات پر اتفا ق ہوگیا ، گستاخان رسول ۖکا غیر جانبدارانہ اور اسپیڈی ٹرائل کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا سے گستاخانہ اور غیر مہذب مواد ہٹانے کیلئے فلٹریشن نظام لگایا جائے گا۔ شعبہ انسداد توہین (Counter Blasphemy Department) کے باقاعدہ قیام کی طرف قدم اٹھایا جائے گا۔ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے تین دنوں میں امریکہ کو خط لکھے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے تحریک لبیک پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کی گزشتہ روز دو ملاقاتیں ہوئیں۔ تحریک لبیک کے وفد میں ڈاکٹر شفیق امینی، غلام عباس فیضی، مفتی محمد عمیر الازہری، مولانا غلام غوث بغدادی اور جیلان شاہ شامل تھے ۔
ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں درج ذیل امور پر اتفاق ہوا:1۔ گستاخان رسول ۖکا غیر جانبدارانہ اور اسپیڈی ٹرائل کیا جائے گا۔ 2۔ سوشل میڈیا سے گستاخانہ اور غیر مہذب مواد ہٹانے کیلئے فلٹریشن نظام لگایا جائے گا۔
۔3۔ مقدسات اسلام کی تضحیک کو روکنے کیلئے پہلے سے موجود ادارہ کی صلاحیت اور استعداد کو مزیدبڑھایا جائے گا تاکہ وہ اپنے کام کوموثر طریقے سے سرانجام دے سکے،نیز شعبہ انسداد توہین (Counter (Blasphemy Department) کے باقاعدہ قیام کی طرف قدم اٹھایا جائے گا۔4۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ تین ایام کار( Working Days )میں امریکی حکومت کے نام خط جاری کرے گااور ان کی وطن واپسی کے لیے حکومت مزید سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔5۔تحریک لبیک پاکستان کے خلاف پیمرا اور پی ٹی ایکے تمام نوٹیفیکیشنز کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا۔6۔ 295 سی کے ملزمان پر 7 ATA کا اطلاق بھی کیا جائے گا۔۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی لانے اور دیگر مطالبات پر مذاکرات جاری ہیں۔