ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ایشیا کپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی کی بہترین میزبانی کیلئے پرعزم

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کا پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے۔

چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہو گا، ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے پر ایشین کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا ایشیا کپ اور پھر چیمپئنز ٹرافی میں بہترین میزبانی کے لیے پرعزم ہیں، بڑی ٹیمیں اور بڑےکھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی اور انتظامات کے معترف ہیں، آنے والے 20 ماہ برصغیر کے کرکٹ شائقین کے لیے بہت اہم ہیں۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ کے 4 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ باقی 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے تاہم اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں آتی ہے تو فائنل بھی سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں