ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 آگے بڑھنے کیلئے احتساب کا عمل ضروری ہے،  معاون خصوصی وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و داخلہ عطااللہ تارڑ نے کہاہے کہ سیاستدانوں نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں ، آگے بڑھنے کے لئے ملک میں احتساب کا عمل ضروری ہے ،گذشتہ حکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف شدید انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ امن و انصاف کی فراہمی کے لئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے، ملک میں کسی نہ کسی شکل میں تمام طبقات کا ہمیشہ سے احتساب ہوتا آیا ہے ،خواہ وہ احتساب قانونی طور پر ہو ، اخلاقی طور پر ہو ، پارلیمان کے ذریعے ہو ، عدلیہ کے ذریعے ہو یا وہ پبلک میں سکروٹنی کے حوالے سے ہو جبکہ عوام بھی سیاستدانوں کا احتساب کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے اس ملک میں ہمیشہ قربانیاں دی ہیں ، ہمیشہ ان ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتی ہے جو ان کے ذمہ بھی نہیں تھے ، جس طریقے سے گذشتہ چار برس میں انتقامی سیاست اپنے عروج پر تھی اور ایک مہم چلائی گئی اور جنہوں نے چلائی ،آج وہ احتساب کے عمل سے بچنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں