ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی، طلبہ نے بالائی منزل سے چھلانگیں لگا دیں،61زخمی

نئی دہلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے کوچنگ سینٹر میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے بعد کئی طلبہ نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

نئی دہلی کے ایک کوچنگ سینٹر کی کلاس میں موجود کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں 61طلبہ زخمی ہوگئے جن میں 2کی حالت تشویشناک ہے،حادثے کے وقت متعدد طلبہ وطالبات کھڑکی سے رسی اورکئی تاروں کی مدد سے نکلے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں طلبہ و طالبات کو رسی اور تار پکڑتے  لگاتار اترتے دیکھا جاسکتا ہے،پولیس کیمطابق زخمی ہونے والوں میں کوچنگ سینٹر کے اسٹاف ممبران بھی شامل ہیں جب کہ 50افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ImManish1986/status/1669266946825809920?s=20

پولیس کا کہنا تھا کہ جن 2طلبہ کی حالت تشویشناک ہے انہوں نے تیسری منزل سے ڈائریکٹ چھلانگ لگائی اور وہ اے سی کمپریسر پر آکر گرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں