کراچی:ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیرکو کراچی میں ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مرکز رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کی عمارت میں ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے زونل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔
چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد ابوالخیر آزاد کریں گے۔