ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

چکوال سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد امین کی عمر66 برس تھی، جسٹس(ر)قاضی محمد امین کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس(ر)قاضی امین گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے، یاد رہے کہ جسٹس(ر) قاضی محمد امین احمد 26 مارچ 1957 کو چکوال میں پیدا ہوئے تھے، قاضی محمد امین کی اپریل 2019 میں بطورجج سپریم کورٹ تعیناتی ہوئی تھی، قاضی محمد امین مارچ 2022 کو بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں