یوکرینی فوج نے خیرسون اور کریمیا کے درمیان ایک پل پر حملہ کیا ہے ۔
روس کی طرف سے مقرر کردہ خیرسون کے گورنر ولادیمیر سالدو نے بتایا ہے کہ اس پل کو اسٹورم شیڈو میزائلوں سے نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے ۔
اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔