علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے اور اس کی ذیلی شاخوں نے گزشتہ سال شام میں بارہ سو سے زائد بچوں کو مسلح جتھوں میں شامل کیا ہے ۔
اقوام متحدہ کی گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق، پی کےکے اور اس کی شام میں موجود ذ یلی تنظیموں ایس ڈی جی اور وائی پی جی میں بارہ سو سے زائد بچوں کومسلح طور پر استعمال کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ڈی جی میں 637 اور پی کےکے وائی پی جی میں 633 بچوں کو بھرتی کیا گیا تھا۔
اس بارے میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے ان تنظیموں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بچوں کو مسلح کرتےہوئے تنظیموں میں شامل کرنے سے اجتناب برتیں اور انہیں رہا کر دیں۔