ترکیہ-امریکہ اسٹریٹجک میکانزم کے دائرہ کار میں مشاورتی اجلاس آج امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوگا۔
(ترک) وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیر خارجہ بُراق آکچاپر کی سربراہی میں بین ایجنسی کا وفد امریکی انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور وکٹوریہ نولینڈ اور سینئر امریکی حکام سے مشاورت کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشاورت میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل اور بین الاقوامی پیش رفت پر توجہ دی جائے گی۔
ترکیہ – امریکہ اسٹریٹجک میکانزم کا آغاز اپریل 2022 میں دارالحکومت انقرہ میں کیا گیا تھا۔
وزیر خارجہ حقان فیدان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 21 جون کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ملاقات کی ہے ۔
صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان گزشتہ سال 4 اپریل 2022 کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے معاہدے کے بعد دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ-امریکہ اسٹریٹجک میکانزم کا آغاز ہوگیا ہے۔