ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں 20 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلا م آباد:ملک میں مہنگائی کی شرح 34 اعشاریہ 05 فیصد ہوگئی اور اشیائے ضروریہ کی 20 چیزیں مہنگی ہوئیں ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا، آلو 2 روپے اور چینی 3 رویے فی کلو، دال ماش 6 روپے، زندہ مرغی 5 روپے، چھوٹا گوشت 15 روپے اور بڑا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ دودھ، انڈے، دہی، چاول اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں