ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین گیمز:پاکستان کے بیک وقت 2 ٹیمیں کھلانے کا امکان

کراچی:پاکستان کے بیک وقت 2 ٹیمیں کھلانے کا امکان ہے جب کہ ورلڈکپ سے متصادم ایشین گیمز میں شرکت کی صورت میں بی ٹیم میدان میں اتارنا پڑے گی۔ 

ایشین گیمز اس بار چین کے شہر ہانگزو میں ہورہے ہیں، اس بار بھی مینز اور ویمنز کرکٹ ایونٹس مقابلوں کا حصہ ہوں گے تاہم شیڈول ورلڈ کپ سے متصادم ہے، یہ گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے،ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہونا ہے، اگر پاکستان ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں شریک ہوا تو اسے ایک بی ٹیم نئے کپتان کے ساتھ میدان میں اتارنا پڑے گی۔ 

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ بھی پہلی بار ایشین گیمز میں ٹیم بھیجنے کو تیار ہے، اس سے قبل کھیلے جانے والے 2 ایڈیشنز میں اس نے اپنا اسکواڈ نہیں بھیجا تھا، ورلڈ کپ سے متصادم ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی کی جانب سے بھی بی ٹیم میدان میں اتاری جائے گی، روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور ہردیک پانڈیا جیسے ٹاپ پلیئرز شریک نہیں ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں