ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کراچکے ہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی میں ملوث افراد سے اربوں روپے کی رقم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرا چکا ہے۔

چیئرمین نیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کے تمام افسران اور اہلکار پوری مستعدی سے کام کر رہے ہیں، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر کار بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے افسران کے لیے سب سے بڑا چیلنج کرپشن کے ناسور پر قابو پانا ہے، ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام نیب افسران کو مبارکباد دیتا ہوں، پیشہ وارانہ تربیت کی تکمیل کامیاب کیرئیر کے لیے زینے کا کردار ادا کرتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیب عرفان منگی نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، پولیس کالج سہالہ کی انتظامیہ اس کورس کی تکمیل میں عملی کردار ادا کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں