ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عجمان میں 40 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

عجمان:متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان میں 40 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عجمان پولیس نے رہائشی عمارت میں لگی آگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت کے رہائشیوں کو با حفاظت نکال لیا گیا ہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد فائر فائٹرز کی ٹیموں نے آگ پر قابوپا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے،مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سال 2016 میں بھی اسی کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں