راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ٹانک میں 2مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ٹانک کے علاقے منزئی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کا دوسرا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے زرمک میں پیش آیا جہاں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشت گرد فورسز کیخلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔