اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیاں، پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنیوالی منیجمنٹ کمیٹی کے ریکارڈ کی فراہمی سے گریزاں، وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی دور کا تمام ریکارڈ 4جولای تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یادھانی کا خط لکھ دیا جس میں نجم سیٹھی دور میں منیجمنٹ کمیٹی کی بھرتیوں کے تمام ریکارڈ، کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گی ہے۔
خط میں کہا گیا کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے معاہدوں ، منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائے، منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں کوچز اور آفیشلز کیخلاف کتنی انکواریاں ختم کی گی؟ خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو تمام ریکارڈ 4جولای تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گی ہے۔
وزارت بین الصوبای رابطہ یادھانی خطوط16می، 2، 13، 22جون کوبھی لکھ چکی ہے۔وزارت بین الصوبای رابطہ کی جانب سے یادھانی خط تحریر کیا گیا۔یاد دھانی خط کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھی ارسال کی گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر وفاقی حکومت نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔