ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سکھ برادری کی بھی سویڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت

ننکانہ :  سکھ برادری کی بھی سویڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت, ذمہ دران کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھ رہنماء اور پنجابی سکھ سنگت پاکستان کے چئیرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب نے دوسرے مذاہب کی عبادتگاہوں, مقدس ہستیوں اور مذہبی کتابوں کے احترام کا درس دیا ہے۔

سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بیحرمتی قابل مذمت ہے جس کی پوری سکھ قوم بھر پور مذمت کرتی ہے قرآن مجید ایک سچی مقدس کتاب ہے جس کی بے حرمتی سے ہمارے دل بھی چھلنی چھلنی ہوئے ہیں یہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے ایسے واقعات دنیا کے امن کے لئے بہت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اس لئے عالمی طاقتوں کو چاہئے کہ دنیا میں امن قائم رکھنے کے لیے وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں