ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پروفیسر محبوب الزماں بٹ  کی سویڈن میں قرآن کریم کے نذر آتش کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت

فیصل آباد: جماعت اسلامی نے قرآن کریم کے نذر آتش کرنے کے واقعہ پر سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر، ناپاک جسارت پر کا سماجی، تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کرنے   اور او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلاکر یورپی ممالک کی طرف سے ہونے والی اسلام مخالف سرگرمیوں کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیاہے ۔

محض قرارداد پاس کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ ضلعی امیرپروفیسر محبوب الزماں بٹ نے اپنے بیان میں سویڈن میں قرآن کریم کے نذر آتش کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر جہاں ایک طرف مغربی ممالک شعائراسلام کی گستاخی کرنے والوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں تووہاں دوسری طرف مسلم ممالک کی خاموشی،روایتی بے حسی اور ہٹ دھرمی لمحہ فکریہ ہے۔یہ بدبخت دنیا میں تہذیبوں کی جنگ چاہتے ہیں جو کہ عالم اسلام کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے بصورت دیگر دنیا میں فسادات برپاہوجائیں گے۔ غیر مسلم طاقتیں اوچھے ہتھکنڈوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی عقیدے و محبت کے مرکز پررکیک حملے کئے جارہے ہیں اور دوسری طرف پاکستان سمیت عالم اسلام کے حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔

اُنہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اس پر قانون سازی کر کے اس کو عالمی جرم قرار دے ۔ اسلام دشمن قوتیں آئے روزگستاخانہ کارروائیوں کے ذریعے امت مسلمہ کا امتحان لے رہی ہے ۔ اسلام اور مسلم دشمن قوتیں اپنی تمام حدود عبور کرچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلمان دنیا میں امن چاہتے ہیں مگر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام کو بدنام کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔وقت کاناگزیر تقاضاہے کہ امت مسلمہ یہود وہنود کی سازشوں کے خلاف متحدہوکر ان کامقابلہ کرے۔ بحیثیت مسلمان آج ہمیں اتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں