ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں  اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کا نیٹ ورک بے نقاب،7 گرفتار

انقرہ: ترکیہ نے اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کا56 رکنی نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے  موساد کے سات اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ترکیہ نے ملک میں فعال خفیہ اسرائیلی نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے، ترکی کے انٹیلی جنس ادارے ایم آئی ٹی نے ملک میں فعال خفیہ اسرائیلی نیٹ ورکس کو بے نقاب کرتے ہوئے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے ترکی میں موجود غیر ملکیوں اور دفاعی صنعت کی جاسوسی کرنے والے سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

 مہینوں تک جاری رہنے والی اس نگرانی کے دوران ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی کو استنبول پولیس کے انسداد دہشت گردی کے شعبے کا تعاون بھی حاصل تھا۔ اس دوران ایجنسی کی کانٹر انٹیلی جنس یونٹ سے سات افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے اسرائیلی ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کا اعتراف کیا۔

رپورٹ کے مطابق ترک انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی ٹی نے بتایا ہے کہ یہ سات افراد ان 56 ایجنٹوں میں شامل تھے جو نو نیٹ ورکس کی صورت میں فعال تھے۔ ان تمام نیٹ ورکس کی نگرانی تل ابیب میں موجود موساد کے نو ایجنٹ کر رہے تھے جو بین الااقوامی سطح پر فعال رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں