ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں بے قابو ٹرک نےمتعدد گاڑیاں کچل دیں،15 افراد ہلاک

ممبی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرک متعدد گاڑیوں کو کچلتا ہوا ڈھابے میں گھس گیا۔حادثے میں 15 افراد ہلاک ایک درجن زخمی ہوگئے۔ جنھیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ ممبئی سے 300 کلومیٹر دور ممبئی آگرہ ہائی وے پر پیش آیا۔ جہاں بریکیں فیل ہونے پر ٹرک بے قابو ہوکر دو موٹرسائیکلوں، کار اور دوسرے ٹرک سے ٹکرایا۔ ٹرک مدھیا پردیش جارہا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل ہندوستان کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں ہفتے کی صبح ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے، مقامی پولیس نے بتایا کہ بس ناگپور سے پونے جا رہی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں