ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استحکام پاکستان پارٹی کا آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے الحاق نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پی ٹی آئی کے منحرف رہنماؤں کی بنائی ہوئی استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق کرنے کے بجائے اپنے امیدوار الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین، صدر علیم خان اور دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کے بعد استحکام پاکستان پارٹی نے بڑا فیصلہ کیا۔ جس کے مطابق آئی پی پی انتخابات میں کسی جماعت سے الحاق کی بجائے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ استحکام پاکستان بالخصوص پنجاب کے تمام حلقوں میں اپنے امیدوار سامنے لائے گی۔اجلاس میں پارٹی رجسٹریشن اور منشور سمیت اہم معاملات پر غور  اور حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی میدان میں جماعت انفرادی حیثیت میں ہی عوام میں جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں