ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹر رضا ربانی کی گلگت بلتستان اسمبلی کو سیل کرنے کی مذمت

اسلام آباد:سینٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے گلگت بلتستان اسمبلی کو پولیس کی جانب سے سیل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی میں ڈائس اور دیگر مقامات پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا جاتا تو یہ نوبت نہ آتی پولیس کا ایوانوں میں گھسنا ملک کیلیے خطرناک ہے۔

رضاربانی نے کہاکہ  گلگت بلتستان اسمبلی کو سیل کرنا تاریخ کا سیاہ ترین اقدام تھا۔اس کی مذمت کرتا ہے سینیٹ ،قومی اسمبلی کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔وہ کونسی سی قوتیں ہیں کہ جن  کے  آشیرباد پر پولیس جی بی اسمبلی میں داخل ہو گئی؟

انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی بھی پولیس تشدد سے محفوظ نہ رکھی، اگر اس واقعہ کا اس وقت نوٹس لے لیا جاتا تو گلگت بلتستان اسمبلی کا واقعہ پیش نہ آتا، اندازہ کر لیں کہ جب اسمبلیاں پولیس تشدد سے محفوظ نہیں ہیں تو عام شہری کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں