ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رُخصتی

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی منعقد ہوئی۔

جمعہ کی شب ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  سمیت قومی کرکٹرز اور سابق کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ان میں محمد رضوان، امام الحق،  شان مسعود ، سرفراز احمد،  حسن علی، عامر جمال اور اعظم  خان ، سابق ٹیسٹ  کپتان معین خان،  وقار یونس ارشد خان اور محمد اکرم  و دیگر بھی شامل تھے۔

تقریب میں  شاہد خان آفریدی کے داماد اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممتاز فاسٹ بولر شاہین آفریدی مہمانوں کی مستقل آو بھگت کرتے رہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کا نکاح ناصر نصیر سے انجام پاچکا ہے جبکہ رخصتی اب عمل میں آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں