ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلے بھی ایشیا کپ جیتا تھا اب پھر جیتیں گے، بابر اعظم

لاہور: کپتان بابر اعظم نے ذکاء اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے پچھلے دور میں ایشیاء کپ جیتا تھا اب پھر جیتیں گے.

پاکستان ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم کو ٹیلی فون کیا ہے۔ ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعظم سے کہا کہ پوری ٹیم کو میری طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیں، توقع ہے کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے لیے کامیابیاں سمیٹے گی۔

اس موقع پر بابر اعظم نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، انشاء اللہ اس بار بھی ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ا?ج رات ساڑھے 10 بجے سری لنکا روانہ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں