لاہور: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ مولانا احمدعلی لاہوری کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت وعظمت قرآن کانفرنس جامع مسجد رحیمیہ چاہ میراں لاہور میں منعقد ہوئی ۔
کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، متحدہ اہلحدیث کے مرکزی رہنما شیخ محمدنعیم بادشاہ، مولانا عبدالحسیب ، مولانا عبدالوحیدقریشی ، مفتی خالد محمود، مولانا زبیر جمیل، مولانا محمدعارف صدیقی ، مولانا محمد نوید ودیگر نے شرکت کی ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت بنیادی، الہامی اور اجماعی عقیدہ ہے اسی عقیدہ پر امت مسلمہ کی بقا ء کا دارومدار ہے ۔
عقیدہ ختم نبوت اور قرآن پاک کے دفاع کے لیے امت مسلمہ ایک پیج پر ہے ، او آئی سی کا فوری اجلاس قابل ستائش ، اب صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا ایسے واقعات رکوانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ مسلم حکمران پوری قوت اور یکجہتی سے اسلام دشمن ممالک کیخلاف ڈٹ جائیں۔
علماء نے کہا کہ کہ سویڈن میں سرکاری آشیرباد سے قرآن مقدس کی توہین کی گئی جس پر پورا عالم اسلام سراپائے احتجاج ہے ۔علماء نے مطالبہ کیا کہ سویڈن سفیر کو ملک بدر اور اس سے ہرقسم کے تعلقات منقطع کیے جائیں، شعائراسلامی کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعاقب جاری رکھیں گے ۔،عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت کو روشناس کرانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے اور کل قیامت والے دن حضوراقدس ۖ کی شفاعت کاذریعہ بنے گا۔
عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے ۔حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر موئثرومکمل عملدرآمدکراتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرے۔قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دبائو اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔
مذہبی معاملات میں بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔علماء کا کہناتھاکہ قادیانیت نوازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مسلمانان پاکستان ختم نبوت کے خلاف کوئی ناپاک سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے