ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف ایک بار پھر منتخب

بشکک:ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف ایک بار پھر 7 سالہ مدت کے لئے صدر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق  ازبک الیکشن کمیشن نے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شوکت مرزیوئیف 87.1 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر 7 سالہ مدت کے لئے صدر منتخب ہوگئے۔

واضع  رہے کہ ازبک صدر 2016 سے اقتدار میں ہیں۔انہوں نے حال ہی میں ایک ریفرنڈم کے ذریعے آئین کو تبدیل کرنے کے بعد صدارتی مدت کو 5 سے 7 سال تک بڑھا کر فوری انتخابات کا اعلان کیا۔

65 سالہ صدر نے ازبکستان کے لئے غیر ملکی تجارت کے دروازے کھولے اور ملک میں مذہبی اور سیاسی آزادی کو یقینی بناتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں