ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے نوکری سے فارغ

لاہور: انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کونوکری سے فارغ کر دیا گیا، ڈی سی لاہور کی سفارش پر لاپرواہی اور کوتاہی پر 2افسران کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کونوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور کی سفارش پر لاپرواہی اور کوتاہی پر 2افسران کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔

ترجمان ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ڈی جی ہیلتھ سروسز نے افسران کی برخاستگی کے آرڈر جاری کیے، انسپکٹر انوائرمنٹ راوی زون سیماب صفدر کو ناقص کارکردگی پر نوکری سے برخاست کیا گیا، انسپکٹر انوائرمنٹ ڈینگی کنٹرول پروگرام کائنات قاضی کو مسلسل کوتاہی پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔

ترجمان ڈی سی لاہورکا مزید کہنا تھا کہ برخاست افسران رواں ڈینگی سیزن میں مسلسل احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واضح کیا کہ افسران کی عوامی خدمت اور ذمہ داریوں سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام افسران اپنے علاقوں میں ڈینگی سرویلنس بہترین طریقے سے کریں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں