ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے اور ہمیں وہاں جا کر کھیلنا چاہیے، شعیب ملک

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے اور پاکستان کو بھارت جا کر کھیلنا چاہیے۔

ایک انٹرویومیں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، مجھے امید ہے کہ آنے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کھیل سرحدوں کا محتاج نہیں ہے، کھیل لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے اور چھوٹی موٹی ناراضگیاں بھی دور کرتا ہے، سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،واضح رہے کہ شعیب ملک ٹورنٹو میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں ٹیم مِسی ساگا پینتھر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں