ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیرمین پی ٹی آئی کے اپنے ہی پرسنل سیکریٹری نے زمیں بوس کردیا، فردوس عاشق

اسلام آباد:استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان کے خلاف چیرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب ۔  اپنے ہی پرسنل سیکریٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا۔

ترجمان آئی پی پی  نے کہاکہ  کیا دنیا میں کوئی ایسی مثال ملتی ہے جہاں ریاست کا اپنا سربراہ ریاست مخالف سازش کرتے پکڑا گیا ہو؟ امریکی سازش کا بیانیہ اور یہ کہنا کہ جنرل باجوہ نے سازش کی، میر جعفر میر صادق جیسے القابات دینا اور الزام در الزام لگانا کونسی جمہوریت میں ہوتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کیا کہیں کوئی وزیر اعظم اپنے ہی آرمی چیف کے خلاف سازش کرسکتا ہے؟ وہ پی ٹی آئی کا کوئی سابق رہنما نہیں بلکہ چئیرمین پی ٹی آئی کا بندہِ خاص ہے۔ یہ آدمی عمران خان کا عکس ہے۔ یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے اپنے وزیروں کا کہنا تھا کہ حکومت تو اعظم خان اور شہزاد اکبر چلاتے ہیں اور خان ان کی سنتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں