ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈنمارک میں بھی قرآن کریم کو شہید کرنے کی اشتعال انگیزی

ڈینش دارالحکومت کوپن ہیگن  میں قرآن کریم   کو شہید کرنے کا واقع رونما ہوا ہے۔

ڈنمارک کے اسلام  مخالف اور کٹر قوم پرست (ڈینش محبان وطن) نامی ایک   مختصر سے گروپ کے ارکان  نے  عراق کے کوپن ہیگن سفارتخانے کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کیا۔

اسلام مخلاف پین کارڈز اٹھاتے ہوئے  دین اسلام کی تحقیر پر مبنی نعرے لگانے والے اس گروپ کے ارکان نے  عراقی پرچم اور قرآن کریم کو زمین پر پھینکتے ہوئے ان پر پاؤں رکھے۔

بعد ازاں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے والے  اشتعال انگیز گروہ نے ان لمحات کو سوشل میڈیا پر  پوسٹ کر دیا۔

اس گروہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ حرکت سویڈن کے عراق میں سفارتخانے پر حملے کے احتجاج میں کیا ہے۔

پولیس  کے حفاظتی اقدامات تلے ہونے والی اس گھناؤنی حرکت کا  پریس نے بھی مشاہدہ کیا۔

خیال رہے کہ دانسکے پیٹریئٹر  نامی اس گروپ نے اس سے پیشتر ترکیہ کے کوپن ہیگن  سفارتخانے کے سامنے ترک پرچم اور قرآن کریم پر حملہ کرتے ہوئے دین اسلام  کی تحقیر کی تھی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں