ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹر سائیکل سے گرنے والی ماں، بیٹی ڈمپر کے نیچے آکر جاں بحق

کراچی:شہر قائد میں المناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ 

ریسکیو کے مطابق پرانا گولیمار کے قریب حادثے کا شکار خاندان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، موٹر سائیکل گڑھے میں لگنے کی وجہ سے بائیک سوار نیچے گرے۔ عقب سے آنے والے ڈمپر نے ماں اور بیٹی کو روند دیا، جاں بحق افراد میں 5 سالہ ارمش اور 30 سالہ نگینہ شامل ہیں۔ 

پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، پولیس فیملی کے بیان کے بعد مقدمے کا اندراج کرے گی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈمپر ڈرائیور کا بیان بھی ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں