ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میکسیکو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی،18 افراد ہلاک

 میکسیکو میں ایک  بس حادثےمیں اٹھارہ افراد ہلاک اور تیئس زخمی ہو گئے۔

 ملکی پریس کے مطابق، دارالحکومت میکسیکو سٹی   سے بایا کیلی فورنیا   کے شہر  تیویانا جانے  والی مسافر بس صوبہ نایارت میں تقریبا چالیس  میٹر  گہری کھائی میں گر گئی۔

 اس حادثے میں بچوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک اور تیئس زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  ڈرائیور بس چلاتے وقت  سوگیا تھا جسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مسافر بس میں  بیالیس افراد سوار تھے جن می بھارتی،جمہوریہ ڈومینیک اور افریقی ممالک  کے شہری بھی موجود تھے۔

 بتایا گیا ہے کہ یہ مسافر بس غیر ملکی تارکین وطن کو امریکی سرحد تک پہنچانے کی کوشش کر رہی تھی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں