ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تل ابیب  میں   اسرائیلی افسر کی ہلاکت پر اسرائیل میں بے چینی 

تل ابیب  میں   اسرائیلی افسر کی ہلاکت پر اسرائیل میں بے چینی 

تل ابیب:  ایک فلسطینی   کی  کارروائی میں ایک اسرائیلی  پولیس افسر کی ہلاکت بہت بڑ ا سیکورٹی لیپس ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سیکورٹی حکام کو اس بات کا جواب دینا ہو گا کہ کس طرح سے ایک فلسطینی نے، جو سیکورٹی اداروں کے زیر نظر تھا، جنیہ کیمپ سے  تل ابیب کے مرکز میں پہنچ کر کارروائی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تل ابیب کے مرکز میں واقع علاقے “نحلہ بنیامین” کامل ابوبکر نامی فلسطینی نے  کی کارروائی  میں ایک اسرائیلی  پولیس افسر ہلاک اور دو  پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔  

کارروائی کرنے والے فلسطینی کو صیہونی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کردیا۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع  نے تل ابیب میں اسرائیلی  مخالف آپریشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب آپریشن ، اسرائیلی  جارحیت اور بربریت کا جواب ، اور فلسطینی عوام کی اس قسم کی جارحیت پر غم و غصے اور نفرت کے اظہار کی ایک جھلک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں