ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ ورلڈکپ: حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی

consultation

کراچی (رپورٹ: سید وزیر علی قادری)  حکومت پاکستان نے  قومی ٹیم کو کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دے دی، پاکستان کو بھارت میں سکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کھیل اور سیاست علیحدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے  قومی ٹیم کو کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔

 دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کو بھارت میں سکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں، آئی سی سی اور بھارتی حکومت کو تحفظات سے آگاہ کریں گے، امید ہے بھارت میں پاکستان ٹیم کو بھرپور سکیورٹی حاصل ہوگی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے، بھارت نے ایشیا کپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ بلاول زرداری کی زیرِ صدارت قومی ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا، یہ اجلاس  پی سی بی کے خط کے بعد ہوا تھا جس میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شرکت کی اجازت مانگی گئی تھی۔

 دریں اثنا  بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ  کے انتظامات کے لیے آئی سی سی کافی پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی روز کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا کردیتی ہے جس سے ہمیں وینیو سمیت تاریخوں کے ساتھ شیڈول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 5اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائیگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں