ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شکار پورمیں 2برادریوں کے درمیان مسلح تصادم، 8 افراد جاں بحق

Armed clash

شکار پور: صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں دو برادریوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 8 افرادجان کی بازی ہارگئے جبکہ2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جونیجو اور کلہوڑا برادری کے مابین زرعی زمین پر دیرینہ دشمنی کے باعث تصادم ہوا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر کشیدگی پر قابو پایا جبکہ علاقہ کئی گھنٹوں تک گولیاں کی تھڑ تھڑاہٹ سے گونجتا رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی تاجو دیرو سید وریل شاہ نے 8 ہلاکتوں اور 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے صورتحال کو سنبھالتے ہی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں زمین کے تنازع پر دیرینہ دشمنی چلی آرہی ہے جس پر کئی افراد پہلے بھی قتل ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں