ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دے دیا

نئی دہلی:بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دے دیا۔

ایشیا کپ کے حوالے سے روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوالٹی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے، ہم جیتنا چاہتے ہیں لیکن کئی سوال حل طلب ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ ایشیا کپ میں کوالٹی ٹیموں کے خلاف کھلاڑیوں کو پریشر میں اچھا کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں، ورلڈ کپ سے پہلے ایشیا کپ کا ہونا اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمبی نیشن کے لیے ہمارے پاس کئی نام ہیں، دیکھتے ہیں کون منتخب ہوتا ہے، مجھ سمیت کوئی بھی آٹومیٹک سلیکشن نہیں ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی ٹیم میں جگہ کے لیے گارنٹی نہیں ہے، ہم کسی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ ٹیم میں ہو،روہت شرما نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں اچھے ون ڈے میچز ہوئے اب ایشیا کپ میں اچھی حریف ٹیموں سے مقابلہ ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں