ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپورٹس سے بہتر کوئی ڈپلومیسی نہیں ہو سکتی، شاہد آفریدی

happy

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اسپورٹس سے بہتر کوئی ڈپلومیسی نہیں ہو سکتی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں کے ایک دوسرے پر حقوق ہوتے ہیں جب کہ پاکستان نے تو مشکل وقت میں بھارت کو بہت سپورٹ کیا ہے۔

انہوں نے پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بال ٹھاکرے کی جانب سے دھمکیاں ملتی تھیں، تب بھی پاکستان نے بھارت کو سپورٹ کیا تھا، یہی وہ چیز ہے جس سے تعلقات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کرکٹ اور اسپورٹس سے بہتر کوئی ڈپلومیسی نہیں ہو سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں