ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الٰہی کو کرپشن مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور: ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو کرپشن کے مقدمات سے ڈسچارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔

جسٹس سلطان تنویراحمد پنجاب حکومت کی درخواستوں پر 15 اگست کو سماعت کریں گے، پنجاب حکومت کی درخواستوں میں پرویزالہی اور متعلقہ کورٹ کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پرویز الہی کرپشن کے مقدمے میں ملوث ہیں، پرویز الہی کیخلاف سڑکوں کی تعمیر میں کمیشن اور اختیارات سے تجاوز کی واضح شہادت موجود ہے، ملزم کو مجسٹریٹ کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا، پراسیکیوشن کا مقف نظر انداز کرکے مجسٹریٹ نے ملزم کو دو مقدمات میں ڈسچارج کیا، ملزم کو تفتیش سے قبل مقدمات سے ڈسچارج کرنا خلاف قانون ہے۔ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویزالہی کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں