ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیراعلی کا فیصلہ وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر کریں گے، مرتضی وہاب

 کراچی:میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلی سندھ کا فیصلہ وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلی سندھ کون ہوگا اس کا فیصلہ پیپلزپارٹی یا ایم کیو ایم نہیں بلکہ وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر کریں گے، امید ہے جلد نام سامنے آجائے گا۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے نگران وزیر اعلی کا نام تجویز کریں گے۔

امید ہے جلد نام سامنے آجائے گا،ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نگران حکومت آئے اورمقررہ وقت پر الیکشن ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں