ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئرلینڈ کے بینک میں تکنیکی خرابی کا فائدہ کھاتہ داروں کو ، آئی ٹی ایم کے سامنے طویل قطاریں

آئرلینڈ کے ایک بینک نے اپنے اے ٹی ایم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے درخواست سے زیادہ رقم دینے کے بعد ان علاقوں میں لمبی لمبی قطاریں  لگی ہوئی ہیں۔

بینک آف آئرلینڈ کے کچھ اے ٹی ایمز نے ان صارفین کو بھی رقم نکالنے کی اجازت دی جن کے اکاؤنٹ میں رقم نہیں ہے، جبکہ صارفین  نے اپنی ددرخواست سے  زیادہ رقم حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کے بعد لوگ مذکورہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے خواہاں افراد کی لمبی لمبی قطاریں  لگی ہوئی ہیں۔

غیر معمولی انسانی روش، سرگرمیوں اور شور شرابے کی اطلاع کے بعد  پولیس کو 40 مختلف پوائنٹس پر تعینات  کردیا گیا ہے۔

بینک آف آئرلینڈ کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم اور بینک موبائل ایپلی کیشن میں تکنیکی خرابی  پیدا ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کی  جانب سے  موصول کی جانے والی  رقوم  کی منتقلی کو  ادائیگی کے لین دین  کے  کھاتوں میں ظاہر کیا جائے گا۔

بینک نے بعد میں اعلان کیا کہ تکنیکی مسئلہ حل ہو گیا ہے اور اے ٹی ایم اور موبائل ایپلیکیشن دونوں نے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں