ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ  حالیہ دور  میں ہیلتھ ٹورزم  مرکز بننے میں رواں دواں ہے، وزیر صحت

وزیر صحت فخرالدین قوجا  کا کہنا ہے کہ ترکیہ  حالیہ دور  میں ہیلتھ ٹورزم  مرکز بننے لگا ہے۔

قوجانے ازبکستان میں منعقدہ ترک ریاستوں کی تنظیم کے وزرائے صحت کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بیانات دیے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ آج ثمرقند میں شروع ہونے والے فورم میں بھرپور شرکت ہوئی، وزیر صحت نے بتایا کہ ”  سیاحت ِصحت اور طبی آلات کے شعبے میں پیداوار سمیت انفارمیشن سسٹم  شعبوں میں  تعاون کے حوالے سے ایک فورم کا انعقاد ہوا ہے۔”

اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ فورم میں ایک ہزار کے قریب شرکاء موجود تھے، قوجا نے کہا کہ آئندہ کے ایام میں تعاون جاری رکھنے کے لیے بات چیت جاری رہے گی۔

سیاحت ِ صحت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے، ترک وزیر نے کہا کہ”ترکیہ حالیہ ایام میں سیاحتِ صحت کا مرکزی مقام بننے کی  راہ میں رواں دواں  ہے۔”

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ ورلڈ ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو یونٹ کو عملی جامہ پہنائے گا، وزیر صحت نے کہا کہ اس بارے میں تربیت مرحلہ  اگلے ماہ ازمیر میں شروع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ہیلتھ بزنس فورم کا انعقاد دیگر ممالک میں بھی کیا جائیگا، ماہ ستمبر میں لندن  میں اسی سلسلے کےا یک فورم کے اہتمام کی منصوبہ بندی  کی گئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں