ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: سال کی دوسری تہائی میں بیروزگاری کی شرح میں 0،3 پوائنٹ کمی

ترکیہ میں رواں سال کی دوسری تہائی میں بمقابلہ پہلی تہائی کے بیروزگاری کی شرح 0،3 فیصد کمی کے ساتھ 9،7 فیصد رہ گئی ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات نے سال کی  دوسری تہائی میں ‘ فی کنبہ صاحبِ روزگار فردی قوّت تحقیقی سروے’ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

نتائج کی رُو سے ملک میں بیروزگاری کی شرح 0،3 پوائنٹ کی کمی سے 9،7 فیصد کی شرح پر آ گئی ہے۔

سال 2023 کی دوسری تہائی میں روزگار حاصل کرنے والے افراد میں گذشتہ تہائی کے مقابلے میں ایک لاکھ 15 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح ملک میں کام کرنے والے افرادی قوّت 3 کروڑ 15 لاکھ 13 ہزار افراد ہو گئی ہے۔

ملک میں روزگار کی شرح بھی 0،1 پوائنٹ کے اضافے سے 48،2 ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں