ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ، نماز جمعہ کے وقت مسجد میں بم کی اطلاع

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی مسجد محمدی میں  نماز جمعہ کے دوران بم  کی افواہ ملی۔

واشنگٹن ڈی سی میٹروپولیٹن پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ بم کی اطلاع کے بعد مسجد میں جمع جماعت کا انخلا کر دیا  گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ خصوصی بم ڈسپوزل ٹیم کی تحقیقات کے بعد اس بات کا تعین ہوا کہ یہ محض ایک افواہ تھی۔

مسجد کے امام یوسف سلیم نے نشاندہی کی کہ اس طرح کے خطرات ہمیشہ موجود رہتے ہیں لیکن حکام کو جماعت کی عبادت کی آزادی کے لیے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

مسجد کے سیکورٹی چیف عبدالمالک نے کہا کہ اگرچہ یہ اطلاع بے بنیاد نکلی، تاہم پولیس نے واقعہ کو "نفرت انگیز جرم” کے طور پر درج کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں