ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات کے حوالے سے نگراں وزیر اطلاعات کا گورنر سندھ کو فون

اسلام آباد:نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے انتخابات کے حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ 

مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن اور صوبوں سے مکمل تعاون کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق اپنی ذمے داریاں انجام دیں گے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھیں گے، شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمے داری ہے۔ 

وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے تحت یہ مشترکہ ذمے داری انجام دیں گے۔ بات چیت کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مرتضی سولنگی کو نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بننے پر مبارک باد بھی دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں