ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ٹیم فارم میں ہے، کسی کو بھی ہرا سکتی ہے، ذکااشرف

ہمبنوٹا: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم فارم میں ہے اور وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔

افغانستان کے خلاف پہلے میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ہمبنوٹا میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے پاس باصلاحیت ٹیم ہے، جس کا ہر رکن اپنے کردار میں اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔

 

ذکا اشرف نے کہا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس باؤلرز اور بیٹرز ہیں ۔ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم ٹرافی نہ جیتیں۔پاکستان اور دنیا بھر کے سابق کرکٹرز پاکستان ٹیم کو مضبوط قرار دے رہے ہیں۔جس فارم میں پاکستان ٹیم ہے وہ کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز کے خیال میں ہم ایشیا کپ کے سب سے فیورٹ ہیں۔ آپ لوگوں میں کوئی کمی نہیں ہے سب میں صلاحتیں ہیں۔ہم ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔ 2 مرتبہ ایشیا کپ بھی جیتا ہوا ہے، ہمیں اس کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ ہم دوبارہ نہیں جیت سکتے ۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں۔  نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ مجھے بڑی امید ہے کہ آپ کی کوشش اور محنت سے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا۔ یقین ہے کہ آپ اس عزم اور اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے اور ورلڈ کپ ٹرافی کو وطن واپس لائیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں